پنجاب:کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کے تبادلے

05-18-2025

(ویب ڈیسک) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں صوبے بھر سے افسران و اہلکاروں کے دھڑا دھڑ تبادلے کئے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف یونٹس اور اضلاع سے افسران و اہلکاروں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھجوایا جا رہا ہے۔ سی سی ڈی میں مزید 63 سب انسپکٹرز اور 77اے ایس آئیز کے تبادلے کر دیے گئے۔ایک ہزار کے قریب اے ایس آئیز سے انسپکٹرز کو مختلف یونٹس اور اضلاع سے سی سی ڈی بھجوا دیا گیا۔ افسران و اہلکاروں کو سی سی ڈی بھجوانے پر اضلاع اور یونٹس میں افسران و اہلکاروں کی شدید قلت ہونے لگی۔ سی سی ڈی میں تبادلہ ہونے کے باعث دفتری ، فیلڈ اور تھانوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹونے مراسلہ جاری کر دیا۔