سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، 2 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

05-14-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی ڈی اور ملزموں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے ملزمان کی شناخت زبیر اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے،مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ نشتر کی حدود میں ہوا،مقابلہ میں تمام سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔