شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق کردی

05-13-2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 ہفتے پہلے پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، ذاتی کمٹمنٹس اور ذمے داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ رکھنا مشکل تھا، میں نے مناسب سمجھا کہ عہدے سے الگ ہو جاؤں۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ نئے مینٹور کے تعینات ہونے تک کنٹریکٹ کے مطابق اپنی ذمے داریاں نبھاؤں گا، پاکستان کے باصلاحیت کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، کرکٹ میرے خون میں بستی ہے، پاکستان کرکٹ کو کسی بھی پوزیشن میں سپورٹ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔