ایل ڈی اے کامختلف کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان
05-13-2025
(ویب ڈیسک) ایل ڈی اے نے مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا، نیلامی 27مئی کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں ہو گی۔
نیلامی میں جوہرٹاؤن،جوبلی ٹاؤن،ایل ڈی اے ایونیوون،علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی میں سبزہ زار،ماڈل ٹاؤن،مصطفیٰ ٹاؤن،تاج پورہ اور گجر پورہ میں واقع کمرشل پلاٹس بھی شامل ہیں ۔ نیلام عام میں گلبرگ تھری، جوہرٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں واقع رہائشی پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ نیلام عام میں ایل ڈی اے سٹی میں واقع ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹس بھی نیلامی کیلئے رکھی جائیں گی۔ نیلام عام میں مختلف پرائم لوکیشنزپرواقع کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے۔ نیلام عام میں ایجوکیشن ،ہسپتال ،پٹرول پمپ،مارکی سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اورایل ڈی اے سکولز ٹک شاپ کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے اور نجی سکیموں میں واقع ایجوکیشن اورڈسپنسری سائٹس کو بھی نیلامی میں رکھا جائے گا۔ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاون، گلشن راوی، سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع کینٹین کو حقوق کرایہ داری کیلئے نیلام کیا جائے گا۔