لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، فیڈرز ٹرپ
05-08-2025
(ویب ڈیسک ) شہر لاہور سمیت مضافات میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں تکنیکی و فنی خرابیوں اور فیڈر ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جس کے بعد لیسکو نے بحالی کے کاموں کے لئے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی وجہ سے لائن سٹاف کو بحالی کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لیسکو چیف کے مطابق بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔