بھارتی جارحیت: ایدھی فاؤنڈیشن بھی ہائی الرٹ، سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

05-08-2025

(لاہور نیوز) بھارتی جارحیت اور ملکی صورتحال کے پیش نظرایدھی فاؤنڈیشن کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز،رضاکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دستیاب ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی ایمبولینسز اور رضا کار ہر دم تیار ہیں، سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایدھی کنٹرول روم 115 پر فوری اطلاع دیں۔