لاہور میں راوی جیپ ریلی کراس کی تیاریوں کا جائزہ

05-06-2025

(ویب ڈیسک) لاہور راوی جیپ ریلی کراس کی تیاریاں جاری ہیں، کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت کوآرڈی نیشن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ایڈیشنل کمشنرکو آرڈی نیشن لاہور عبدالسلام عارف ،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ،ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ شریک ہوئے۔ کمشنرلاہور نے راوی جیپ ریلی کراس کیلئے میونسپل،آرگنائزنگ ایونٹس ودیگرانتظامی پلاننگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی پنجاب کےزیراہتمام راوی جیپ ریلی کراس میگا ایونٹ منعقد ہورہا ہے ،روڈا کےتعاون سے لاہورراوی جیپ ریلی10تا11 مئی کو دریائےراوی ایریا میں ہورہی ہے۔ کمشنرلاہورکا کہنا تھا کہ لاہور راوی جیپ ریلی کراس کا روٹ تقریبا ً30 کلومیٹر ہے،جیپ ریلی کےدوران 1122ریسکیو ایمرجنسی کیمپس قائم ہوں گے۔