پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو وطن واپس پہنچ گئی
05-05-2025
(لاہور نیوز) پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو وطن واپس پہنچ گئی۔
نوجوان خاتون باکسر کا وطن واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، عالیہ سومرو نے تھائی لینڈ میں اپنی پہلی ہی پروفیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے میں عالیہ سومرو نے تھائی حریف کو ناک آؤٹ کیا تھا۔