لاہور: پارکنگ کمپنی نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف شکنجہ کس لیا

05-04-2025

(لاہور نیوز) لاہورپارکنگ کمپنی نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف شکنجہ کس لیا۔

لاہور پارکنگ کمپنی کے  حکام نے  ٹاؤن شپ کے علاقے میں نادرا دفتر اور موبائل پلازہ موچی پورہ میں غیرقانونی سٹینڈز کیخلاف کارروائی کی، دونوں سٹینڈز پر اوورچارچنگ بھی کی جارہی تھی، موٹرسائیکل کے 30 سے 50 اور گاڑی کی فی گھنٹہ کے حساب سے پارکنگ فیس وصول کی جارہی تھی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کیجانب سے موٹرسائیکل کے 10 اور گاڑی کے 30 روپے پارکنگ فیس مقرر ہے، اوورچارچنگ اور پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز بنانے پر کرنے پر 2 مقدمات درج کیے گئے، آئندہ روز میں پرائیویٹ پارکنگ اور اوورچارچنگ کیخلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔