سی پی این ای کے انتخابات، روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر منتخب

05-03-2025

(لاہورنیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے انتخابات، روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیوسیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

ایکسپریس گروپ کے ایاز خان سینئر نائب صدر اور روزنامہ غریب کے تنویر شوکت ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔صدر سی پی این ای کاظم خان نے پاکستان کی صحافتی سرحدوں کی سچ اور تصدیق شدہ خبروں کے ذریعے حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ نو منتخب صدر سی پی این ای نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے ناجائز استعمال کے خلاف مزاحمت کریں گے، حکمرانوں کو توہین اور تنقید کے مابین فرق سمجھنا ہوگا۔کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان نے مزید کہا کہ حکومت کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم پر عمل کرنا ہوگا۔