لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 138 ریکارڈ
05-03-2025
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا میں آلودگی برقرار ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 138 ریکارڈ کی گئی۔
خوشگوار موسمی تبدیلی کے باوجود شہر کی فضا میں آلودگی کی شرح بدستور تشویشناک ہے، لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 138 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غازی روڈ انٹرچینج میں 124، طفیل روڈ میں 115، عسکری ٹین میں 93، شاہراہِ قائد اعظم میں 65 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، کھڑکیاں بند رکھنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور فضا کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی اور آلودگی دونوں کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔