اے این ایف کی کارروائیاں، لاکھوں کی منشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 5 افراد گرفتار
05-03-2025
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی لاہور اور کوئٹہ میں 4 کارروائیوں کے دوران 41 کلو منشیات برآمد اور 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 30 کلو 320 گرام آئس، 10 کلو 870 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 47 گرام افیون بھی ضبط کی گئی۔ اینٹی نار کوٹکس فورس نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔