بھارت نے پاکستان سے لڑائی کر کے ہمیشہ اپنا نقصان کیا: خواجہ سعد رفیق
05-02-2025
(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کر کے ہمیشہ اپنا نقصان کیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، پہلگام واقعہ کا بینفشری کون ہے؟ بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وتیرہ ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کر کے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، ہم خطےمیں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے۔