چینی مزید مہنگی، ایک بوری کی قیمت 8,225 روپے مقرر
05-02-2025
(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، چینی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک بوری کی نئی قیمت 8,225 روپے ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے 50 پیسے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 175 سے 180 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد کے فرق، حکومتی نگرانی کی کمی اور ذخیرہ اندوزوں کی سرگرمیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔