فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،3ہزار لٹر ناقص دودھ ، 3700 کلو مضر صحت گوشت تلف

05-02-2025

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹولنٹن مارکیٹ اور اڈا پلاٹ میں کریک ڈاؤن، 3ہزار لٹر ناقص ملاوٹی دودھ اور 3ہزار 700 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں گودام سے مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کروایا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں 17 گوشت بردار گاڑیوں اور گودام میں موجود 43 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔  اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کرکے 41 گاڑیوں میں موجود 46 ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے پر ایک سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، فوڈ اتھارتی ملاوٹی دودھ اور گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔