بغیر چپ شناختی کارڈ کے حامل افراد کیلئے اچھی خبر
05-01-2025
(لاہور نیوز) بغیر چپ والا قومی شناختی کارڈ رکھنے والے بھی سمارٹ کارڈ والی خصوصیات سے مستفیدہو سکیں گے، نادرا کی جانب سے بغیر چپ والا کارڈ رکھنے والے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بغیر چپ والے کارڈ کی تجدید، ترمیم یا گم ہونے پر دوبارہ اسی گیٹیگری میں کارڈ بنوایا جاسکے گا، بغیر چپ والے شناختی کارڈ میں کوائف اردو و انگریزی دونوں زبانوں میں رنگین تصویر کیساتھ بنوایا جا سکے گا۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن پر ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کیے جا سکیں گے، اعضا عطیہ کیلئے متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ افراد و خصوصی افراد کیلئے مخصوص نشانات کیساتھ کارڈ کا اجرا ہو گا۔ نارمل کارڈ کی فیس 400 روپے، ارجنٹ ڈلیوری کیلئے فیس 1 ہزار 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری میں اپلائی کرنے والے کو 2 ہزار 150 روپے ادا کرنا ہوں گے۔