پی ایس ایل 10: کراچی سے بھی شکست، ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا
05-01-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیمفر اور ڈیوڈ ولی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔