گزشتہ ماہ سونا 20 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا
05-01-2025
(ویب ڈیسک) ماہِ اپریل کے دوران سونا 20 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔ اپریل میں 10 گرام سونے کی قیمت 17 ہزار 832 روپے تک بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہو گئی ہے۔