دریائے راوی کے پرانے پل کی تعمیر وبحالی کا کام شروع
05-01-2025
(ویب ڈیسک) ایل ڈی اے نے پرانے راوی پل کے حصوں کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے بھاری مشینری لگا کر پل کی پرانی تنصیبات کو اکھاڑنا شروع کر دیا، ایل ڈی اے پرانے راوی پل کے حصوں کو ازسرنو بحال کرکے بیوٹیفکیشن بھی کرے گا۔ نئے سرے سے پل کے دونوں سیکشن کی کارپٹنگ کرکے لین مارکنگ کیٹ آئیز بھی لگائی جائیں گی۔ ایل ڈی اے پل کی بحالی کا کام دو سے تین ماہ میں مکمل کرے گا۔