ٹیچنگ ہسپتالوں میں کام کرنے کیلئے میڈیکل پروفیشنلز سے درخواستیں طلب

05-01-2025

(ویب ڈیسک) ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال کا توڑ، ڈیلی ویجز پر ڈاکٹرز رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لوکم ڈاکٹرز ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل افسر ، سینئر رجسٹرار ، کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرینگے، ڈیلی ویجز پر کام کیلئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن یو ایچ ایس کے ذریعے ہو گی۔ یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ لوکم کیلئے رجسٹریشن کا مقصد ملازمت ملنا تصور نہیں ہو گا۔