ڈپٹی کمشنر لاہور کا منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم
05-01-2025
(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی سے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، اروی، بھنڈی، گاجر، پالک، گھیا، شملہ مرچ، لہسن کی قیمتوں میں بھی استحکام برقرار ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل میدان میں سرگرم ہیں، اضافی قیمت وصولی پر 5 ہزار روپے جرمانہ، 6 ایف آئی آرز درج، 15 وارننگز جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح، گراں فروشوں کو بخشا نہیں جائے گا۔