وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ”دھی رانی پروگرام“، 61 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

04-28-2025

(لاہور نیوز) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ”دھی رانی پروگرام“ کے تحت 61 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں رہنما مسلم لیگ ن زبیر خان بلوچ سمیت عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شادی کی تقریب میں شریک ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کا تحفہ دیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑوں  نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔