بھارتی شہریوں کے واہگہ بارڈر سے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
04-28-2025
(لاہور نیوز) بھارتی شہری واہگہ بارڈر سے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔
واہگہ بارڈر پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی شہریوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، پاکستانیوں نے ہمارے دل جیت لئے ہمیں پاکستان سے بہت پیار ملا۔ بھارتی شہری نے کہا کہ پاکستانیوں نے بہت محبت دی، پیار دیا، عزت دی، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی بہت اچھی کی گئی۔