حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد سے ہو گا

04-28-2025

(ویب ڈیسک) حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔

ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی اور اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہو گی۔ سی او او و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 100 پروازوں کے ذریعے 28400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج شروع ہونے والا حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔