گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند
04-28-2025
(لاہور نیوز) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی آٹھویں روز بھی بند ہے۔
او پی ڈی بند ہونے سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مریض متاثر ہیں، مریضوں کے آپریشنز بھی معطل ہو گئے، پی آئی سی میں دل کے مریضوں کا علاج معالجہ بھی بند ہے، دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک شعبہ بیرونی مریضاں میں ہڑتال جاری رہے گی۔ ادھر ہسپتالوں میں او پی ڈی کی بندش اور احتجاج و دھرنے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب سمیت تین ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی۔ ڈاکٹر سلمان حسیب کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا، جنرل ہسپتال کے ایڈہاک ڈاکٹر عامر بشیر بھی نوکری سے فارغ، چلڈرن ہسپتال کے صدر ینگ ڈاکٹرز و پی جی آر ڈاکٹر احمد یار کی ٹریننگ منسوخ کر دی گئی۔