ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار

04-28-2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 30 اپریل سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، یکم مئی سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشیں برسیں گی اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔