پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کا کارنامہ، پستول چوری کر لیا
04-27-2025
(لاہور نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک کیلئے آنے والا پستول چوری، فرانزک سائنس ایجنسی نے تھانہ چوہنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔
متن کے مطابق تھانہ گوجرہ سٹی کے مقدمے میں فرانزک کیلئے پستول لیب میں لایا گیا تھا، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر علی رضا، نائب قاصد خالد نے پستول چوری کیا، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حافظ قیصر کی دونوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، سابق نائب قاصد خالد اور احتشام کیخلاف آئس کی فروخت پر 2 مقدمات درج ہوئے۔ حکام کے مطابق دوران تفتیش نائب قاصد خالد نے لیب سے پستول چوری کا انکشاف کیا، سیکرٹری داخلہ نے اعلیٰ سطحی 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں اور ریکارڈ سے تحقیقات کیں۔ نائب قاصد خالد کو گزشتہ سال نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا جبکہ کمپیوٹر آپریٹر علی رضا نے خالد کی ممنوعہ ایریا میں جانے میں مدد کی، کمیٹی کی سفارشات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تھی، حکام فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جا رہا ہے۔