برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسحاق ڈار سے ملاقاتِ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

04-26-2025

(لاہورنیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔