اقبال ٹاؤن : بین الصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ مارا گیا
04-26-2025
(لاہور نیوز) پولیس اور زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ مارا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اقبال ٹاؤن اوربدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان نےاپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پراندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس ملزم کومال مسروقہ کی برآمدگی اورساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لےجا رہی تھی ۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا، بد نام زمانہ ملزم رابری سے متعلقہ سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔