اے این ایف کی کارروائیاں: 140.513 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

04-26-2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی 7 کارروائیوں کے دوران 140.513 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور،لاہور،کراچی،حیدرآباد اور حب میں کی گئیں،ایک کارروائی میں 56کلو 400گرام چرس ،55 کلو 400گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں 18 کلو ہیروئن ،8 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران 530 ایکسٹی گولیاں اور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ (لاہور) کے قریب ٹرک سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 34 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔