پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بی ایس ایف اہلکار پکڑ لیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

04-24-2025

(لاہور نیوز) پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار  نے انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا جس پر پاکستان رینجرز  نے اسے حراست میں لے لیا۔