ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

04-23-2025

(ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات ہیں۔

ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے، گزشتہ برس پیاز ڈیڑھ سو روپے کلو تھا جبکہ آج 50 روپے ہے، آٹے، تیل اور انڈوں کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں۔ ماہرین کے اندازے ہیں کہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہ سکتی ہے جو 6 دہائیوں میں کم ترین رفتار ہو گی۔ اندازے ہیں کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں مہنگائی کی شرح 4.87 فیصد ہو جائے گی جو گئے مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں 26  فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی۔ مہنگائی قابو کرنے کے لئے شرح سود بڑھا کر طلب کو کم کیا گیا تھا لیکن اب جب مہنگائی کم ہوئی ہے تو کاروباری طبقہ شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔