گرمیوں میں کیسے کپڑے پہننے سے گریز کرنا چاہیے؟جانئے

04-18-2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں سب کا مقصد خود کو ٹھنڈا اور آرام دہ رکھنا ہوتا ہے، اس لیے ایسے لباس سے پرہیز کرنا ضروری ہے جو گرمی کو جذب کرنے یا آپ کی جلد کو سانس لینے کی اجازت نہ دیں۔

ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ گہرے رنگ (خاص طور پر سیاہ، یا گہرا سرخ) سورج سے زیادہ گرمی جذب کرتے ہیں جس سے آپ زیادہ گرم محسوس کرتے ہیں ،اسی طرح پولیسٹر بھی گرمی کو جذب کرتا ہے اور ہوا کو آر پار نہیں ہونے دیتا جبکہ نائلون بھی چپکنے والا کپڑا ہوتا ہے اور اس میں وینٹیلیشن خراب ہوتی ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ تنگ کپڑے آپ کے جسم کے گرد ہوا کو گردش کرنے نہیں دیتے، وہ جلد کی جلن، دھبے، یا زیادہ گرمی کا سبب بھی بن سکتے ہیں،تاہم تنگ کپڑے پہننے سے بھی بچنا چاہیے دوسری جانب متعدد پرتوں والے لباس  بھی گرمی کو لباس کے اندر پھنسا سکتے ہیں اور آپ کے جسم کو ٹھنڈا ہونے سے روک سکتےہیں،اس کے بجائے سنگل پرتوں والے ہوا دار لباس پہنیں۔