80 سینئررجسٹرارز کارڈیالوجی مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات
04-18-2025
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 80 سینئر رجسٹرارز کارڈیالوجی کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کردیا۔
سینئررجسٹرارز کارڈیالوجی کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تعینات کیا گیا۔ اس حوالہ سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تمام تعینات ہونے والے سینئر رجسٹرارز کارڈیالوجی کو فوری طور پر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔