ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
04-17-2025
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔
سونے کی قیمت میں 6200 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 200 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 350 روپے کا ہو گیا۔ 21قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے میں فروخت ہوا۔