اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گروپ گرفتار

04-17-2025

(ویب ڈیسک) اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا، ڈکیت گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں موجود اے ٹی ایم مشینوں کے باہر ریکی کرتے اور رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے، ملزمان کیخلاف چوری، ڈکیتی کے 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔