190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر

04-16-2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جلد سماعت سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

 قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس 17 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی 14 سال اور بشری بی بی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی ہیں۔