الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کے بنیادی ٹیرف میں بڑی کمی کر دی گئی
04-16-2025
(لاہور نیوز) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔
الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے لئے 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے سے کم کرکے 23 روپے 57 پیسے کر دیا گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر کے فیصلہ جاری کر دیا، وفاق نے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔