فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا

04-15-2025

(ویب ڈیسک) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دے دیا۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی  فچ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے اس کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دیا جبکہ پاکستان کی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔ فچ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہو چکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا جبکہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا۔