ڈیفنس روڈ لاہور: گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
04-15-2025
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ڈیفنس روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد کر لی ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق ڈیفنس روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئرآفس کے ذریعے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 97.842 کلو منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ طورخم میں زیرو لائن کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 1.492 کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔