کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ کیس: اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا
04-15-2025
(لاہور نیوز)اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کیخلاف مبینہ فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
نادیہ حسین سے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے دفتر میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی، ایف آئی اے نے شوہر کے اکاؤنٹس سے نادیہ کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی پر سوالات کئے۔ ایف آئی اے نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ 2 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم کہاں استعمال کی گئی؟ ایف آئی اے نے نادیہ حسین اور اس کے شوہر کیخلاف تفتیش کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کو خط لکھ دیا۔