خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج، ممنون حیدر، ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا
04-14-2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مقدمے کے مزید ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے ملزموں کو تاوان مانگنے پر سزا سنائی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزموں پر اغوا کرنا ثابت نہیں ہوتا، 3 ملزموں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔