ناجائز اسلحہ کی نمائش پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
04-11-2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش پر ڈولفن سکواڈ نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مشکوک افراد کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران روکا گیا، جن کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل، شاہد اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں تھانہ سبزہ زار، داتا دربار اور چوکی بیگم کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ کے مطابق شہر میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔