میلہ چراغاں کا آغاز، مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے

04-11-2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں 3 روزہ میلہ چراغاں کا آغاز ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے میلہ چراغاں کے پروگرامز جاری کر دیئے گئے، میلہ چراغاں شالامار باغ میں ہو گا، مختلف پروگرامز منعقد کئے جائینگے، پنجابی مشاعرہ ،پنجابی بولیاں ،فوک گائیکی سمیت دیگر پروگرامز کا انعقاد ہو گا، پروگرامز میں گائیک ،شعراء ،ادیبوں سمیت نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ آج سے 14 اپریل تک میلہ چراغاں شالا مار باغ میں جاری رہے گا جس میں فیملیز کا داخلہ ہو گا اور انٹری فیس 200 روپے رکھی گئی ہے۔