فیصل ٹاؤن: موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار

04-10-2025

(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ٹریس کرکے کوٹ عبدالمالک سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق  ملزمان مختلف مارکیٹوں میں ریکی کے بعد ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ ملزم نبیل سےچوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔