شاد باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار
04-10-2025
(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ویڈیوز بنانے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں داؤد اور سبحان شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو میں ملزمان ایک دوسرے پر اسلحہ تانتے دکھائے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔