ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تھیٹرز رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال
04-09-2025
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد تھیٹرز کے ڈرامہ اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈرامہ اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں، شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔