پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں، پرویز الہیٰ سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
04-09-2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر پرویز الہیٰ اور شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہیٰ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔