پنجاب اسمبلی کا 24 واں اجلاس15 اپریل کو طلب
04-08-2025
(لاہور نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 24 واں اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس 15 اپریل 2025 بروز منگل دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔