ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب

04-08-2025

(ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن، ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔

ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب کر دیا گیا، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ و دیگر میں سیمولیٹرز نصب کیا گیا، سیمولیٹرز کی تنصیب سے ٹریننگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے ، خواتین محفوظ ماحول میں باآسانی ڈرائیونگ تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔